اورکزئی،ضلع اورکزئی صوبائی اسمبلی کا ایک نشست ملنے کے خلاف اورکزئی قبائل کا گرینڈ جرگہ

آج دوبارہ جرگے میں صوبائی الیکشن سے بائیکاٹ کے اعلان کا امکان جب تک صوبائی اسمبلی کے دو نشستیں نہیں ملی گی ہر سطح پر احتجاج جاری رہیگا

بدھ 8 مئی 2019 23:23

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2019ء) ضلع اورکزئی صوبائی اسمبلی کا ایک نشست ملنے کے خلاف اورکزئی قبائل کا گرینڈ جرگہ آج دوبارہ جرگے میں صوبائی الیکشن سے بائیکاٹ کے اعلان کا امکان جب تک صوبائی اسمبلی کے دو نشستیں نہیں ملی گی ہر سطح پر احتجاج جاری رہیگا گزشتہ روز ضلع اورکزئی صوبائی اسمبلی کا ایک نشست ملنے کے خلاف اورکزئی گرینڈ اتحاد اور قبائلی مشران کاایک مشترکہ گرینڈ جرگہ اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں ہوا جرگہ میں سیاسی و سماجی رہنمائوں یوتھ اور قبائلی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ اگر ہم نے اس ایک نشست پر امید وار کھڑے کئے تو ضلع اورکزئی کا ضلعی حیثیت ختم ہو جائے گا اور تحصیل بن جائیگا انے والے جنرل انتخابا ت میں نہ قومی اسملی کا سیٹ ہوگا نہ سینٹ کا ہم خود ضلع اورکزئی کے مستقبل کو ختم کریں گے اسلئے ضروری ہیں کہ تمام قبائلی مشران اور نوجوانان جا کر اپنے اپنے علاقوں اس حوالے سے قبائل کو اعتماد میں لیں کہ ہم ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخابات نہیں لڑیں گے اگر کسی نے بھی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کئے تو اس کے خلاف قبائلی رسم و رواج کے مطابق کاروائی کی جائیگی اس حوالے سے اورکزئی قبائلی جرگہ نے آج پھر جرگہ منعقدہ کرنے کا اعلان کیاہے جس میں تمام اورکزئی قبائل کو اعتماد میں لینے کے بعد آج صوبائی الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے کا اعلان کیا جائیگا ۔

#

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں