اپر اورکزئی ماموزئی قبیلے کا پی کے 110 سے آزاد امیدوار ملک حبیب نور کے حمایت کا اعلان

پیر 1 جولائی 2019 22:51

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2019ء) اپر اورکزئی ماموزئی قبیلے کے چار تپوں (شاخوں )کے مشران نے قبائل ہائوس میں ضلع اورکزئی حلقہ پی کے 110 سے آزاد امیدوار ملک حبیب نور کے حمایت کا اعلان کردیا ساتھ ساتھ ماموزئی قبائل نے پی ٹی ایم کے مکمل مخالفت اور پاک فوج کے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا راشن اور ٹینٹ نہ ملنے دیگر ترقیاتی کام نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور ایف ڈی ایم کو کھڑی تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہاکہ ماموزئی قبیلے میں تباہ شدہ گھروں کی سروے اقرباء پروری پر اور غلط ہوئی ہیں سینکڑوں گھرانوں کے سروے نہیں ہوئے ہم اس سروے کو نہیں مانتے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبائل ہائوس میں ماموزئی قبیلے کے چار تپوں (شاخوں ) میر کلام خیل ،ادو خیل ،سپائیے ،درم خیل کے دس دس مشران کا ایک جرگہ منعقدہ ہوا جرگہ میں مشران ملک عثمان غنی ،ملک گل حکیم،ملک عبدالغفار،ملک محمد اصغر ،ملک گوہر خان ،ملک فقیر خان ،ملک محمد رحمان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماموزئی قبیلہ اپنے علاقے میں پی ٹی ایم کو نہیں چھوڑی گی ہم پی ٹی ایم کے مکمل مخالف ہیں اور ہمیشہ پاک فوج و فرنٹئیر کور کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پہلے بھی کھڑے تھے اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے ہم پاک فوج اور فرنٹئیر کور کے قربانیوں کو قدر کے نگاہ سے دیکھتے ہیں یہ وطن کے محافظ ہیں پاک فوج کے بدولت ہی ہم اور ہمارا ملک محفوظ ہم ہر حال میں پاک فوج کے ساتھ رہیں گے جرگے سے خطاب میں انہوںنے کہاکہ ہم ضلع اورکزئی پی کے 110سے ازاد امیدوار ملک حبیب نور کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں کیونکہ اس سے پہلے جتنے بھی منتخب عوامی نمائندے گزرے ہیں انہوںنے ماموزئی قبیلے کیلئے کچھ نہیں کیا ہے ہمارے ملک حبیب نور سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ صوبائی اسمبلی میں جاکر ہمارے مسائل حل کر سکتے ہیں جرگے میں مشران نے کہاکہ ایف ڈی ایم اے نے نہ ماموزئی قوم کی واپسی میں ان کو راشن دیاہے اور نہ ابھی تک رہنے کیلئے ایک خیمہ ملاہے ماموزئی میں تمام گھر بار اور املاک مکمل انفراسٹرکچر تباہ ہے اب تک ضلعی انتظامیہ اورکزئی نے ماموزئی قوم کو کوئی توجہ نہیں دی ہیں انہوںنے کہاکہ ماموزئی قبیلے میں تباہ شدہ گھروں کے سروے غلط اور اقرباء پروری پر ہوئی ہیں سینکڑوں گھرانے اب بھی سروے سے محروم ہے ہم اس کئے گئے سروے کو نہیں مانتے سروے کو دوبارہ کیاجائے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں