اورکزئی: قبائلی ضلع میں پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع ہوگیا

جمعہ 5 جولائی 2019 21:28

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2019ء) قبائلی ضلع اورکزئی میں پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع ڈرائیونگ ٹیسٹ کا باقاعدہ سلسلہ شروع کیا گیاہے اس حوالے سے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی صلاح الدین کنڈی نے دورہ کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے گاڑی کے ذریعے ٹیسٹ دینے والوں کا جائزہ لیا گزشتہ روز قبائلی ضلع اورکزئی میں ڈرائیونگ لائسنس کا باقاعدہ طور پر اجراء کے بعد لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے ڈرائیوروں سے باقاعدہ طور پر ٹریفک پولیس نے گاڑی کے ذریعے ٹیسٹ لینے کا سلسلہ شروع کیا ہے اس موقع پر ڈی پی او صلاح الدین کنڈی نے جاکر گراونڈمیں انتظامات اور حالات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے ہدایات جا ری کی کہ ٹیسٹ دینے والوں کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائے اس میں کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا اگر کسی بھی افسر یا اہلکار کو ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ آنے والے دور میں ہم ڈائیونگ لائسنس کی اجراء پر مزید سہولیات فراہم کریں گے انشاء اللہ آپ لوگوں کو ضلع اورکزئی میں ہی ڈرائیونگ لائسنس ملیں گے اورکزئی قبائل کو اب ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے دوسرے اضلاع جانا نہیں پڑے گا انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل داری ہم سب کا فریضہ ہے اور حادثات میں کمی کیلئے بہتر ہے کہ ہم تمام ٹریفک قوانین پر عمل کریں ان کو اپنائیں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں