اورکزئی:عوامی مسائل کے فوری اوراطمینان بخش حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یونین کونسل گنجیانوکلے میں کھلی کچہری کا انعقاد

پیر 8 جولائی 2019 22:23

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2019ء) عوامی مسائل کے فوری اوراطمینان بخش حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یونین کونسل گنجیانوکلے میں کھلی کچہری کا انعقادڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان، ڈپٹی کمشنرمحمدطیب عبداللہ اورڈی ایس پی سٹی عمرحیات خان کی شرکت سرکاری افسران عوام کے خادم ہیں،مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اورعوامی شکایات کابھرپور ازالہ کیاجائے گا،کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو ایک خوش گوارماحول میں ان کے دہلیزپرحل کروانا ہیں.ڈی پی اوہنگو احسان اللہ خان اورڈپٹی کمشنرمحمدطیب عبداللہ کا خطاب.DPOاحسان اللہ خان اورDCمحمدطیب عبداللہ نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدعوام کے مسائل سے اگاہی،ان مسائل کوحل کروانا اورعوام کا براہ راست سرکاری افسران تک رسائی حاصل کرناھی.وہ یونین کونسل گنجیانو کلی میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کررھے تھے اس موقع پرمختلف محکموں کے ضلعی سربراہوں کے علاومعززین علاقہ،منتخب عوامی نمائندے اورعوام کی کثیرتعدادبھی موجودتھی علاقہ معززین،مشران مولانا ارشاد،مولاناخورشیدانورجوادی، محمدامین،سیدخلیل رضا،ظہیرحسین،مسرت پیر،تاج تحصیلدارودیگرنے سرکاری محکموں حصوصا ایجوکشن،ہیلتھ،سی این ڈبلیو،ایس این جی پی ایل اورواپڈا سے متعلق شکایات کے انبارلگاتے ہوئے کہا کہ بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ،پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی،اورگیس کے کم پریشرکی وجہ سے علاقہ مکینوں کوسخت مشکلات اورتکالیف کاسامناہے جس پرDC ہنگونے فوری حل کیلئے بعض محکموں کوموقع پراحکامات جاری کئے جبکہ بعض محکموں کوجلدسے جلد مسائل حل کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں اوربعض شکایات پرفوری کاروائی کی یقین دھانی کرائی.اس موقع پرمنشیات فروشی اوربازارمیں جگہ جگہ رکشوں کی غلط پارکنگ کی شکایات پرDPOہنگواحسان اللہ خان نے کہا کہ پولیس منشیات فروشی کے حوالے سے متحرک ہے،لیکن اپ لوگ بھی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،ان لوگوں کی نشاندہی کریں، توان کوسزائیں بھی ملیں گی اورمعاشرے سے منشیات فروشی کا خاتمہ بھی ممکن ھوگا،تمام مشران اورعلاقہ عوام جرائم پیشہ عناصرخاص کرمنشیات فروشوں کیخلاف اتحادکرکے ان کا بائیکاٹ کریں اوران کواپنے علاقہ میں یہ مکروہ دھندہ مت کرنے دیںمنشیات فروشوں کے خلاف پولیس بھرپورکاروائیاں کررہی ھے لیکن منشیات جیسی لعنت کے خاتمہ کیلئے عوامی تعاون نہایت ہی ضروری ہے انھوں نے واضح کیا کہ پولیس عوام کی خدمت اوران کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرے گی ڈی پی اوہنگواحسان اللہ خان نے کہاکہ عوامی حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بناکراحساس محرومی کاخاتمہ اولین ترجیحات ہیں انہوں نے کہاکہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کی علمبردارفورس ہے اورجرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کیساتھ علاقہ عوام،مشران کاتعاون اہمیت کاحامل ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں