اورکزئی ، منتخب ہوکر صحت ،تعلیم ،امن، سڑکوں اور متاثرین کو خصوصی توجہ دونگا ،جوہرعباس

بدھ 10 جولائی 2019 20:23

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2019ء) میں منتخب ہوکر صحت تعلیم امن سڑکوں اور متاثرین کو خصوصی توجہ دونگا پہلے بار سنٹرل اورکزئی سے نوجوان قیادت سامنے ایا ہے جوکہ تمام اقوام کا متفقہ امیدوار ہے ان خیالات کا اظہار ضلع اورکزئی پی کے 110سے ازادامیدوار جوہر عباس نے سنٹرل اورکزئی مشتی میلہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ فاٹا خیبر پختونخواہ میں ضم ہوگیاہے اب صحیح معنوں میں اورکزئی قبائل کو حقوق اور انصاف ملے گا اور ترقیاتی کاموں پر چیک اینڈ بیلنس ہوگا اختیارات فرد واحد کے بجائے نچلی سطح تک منتقل ہونگے انہوںنے کہاکہ اس سے پہلے ایف سی ار کے دور میں قبائل کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا اور ہونے والے ترقیاتی کاموں پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں تھی جسکی وجہ سے اربوں روپے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا ہے مگر گرائونڈ پر کچھ نہیں اورکزئی قبائل کی ترقی کے بجائے صرف چند لوگ امیر ہو گئے ہیں انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جس کو میں قدر کے نگاہ سے دیکھتا ہوں آج پاک فوج کے قربانیوں کے بدولت ہی ہم اورکزئی بلا خوف و خطر الیکشن مہم چلا رہے ہیں اور ہر قسم کی تفریحی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں ،

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں