اورکزئی ، جس پولنگ اسٹیشن پر خواتین کا ووٹ دس فیصد سے کم پول ہو گا اس کا نتیجہ کالعدم قرار دیاجائیگا،ڈپٹی کمشنر خالد اقبال وزیر

بدھ 10 جولائی 2019 20:23

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2019ء) الیکشن کے دن اپنا ووٹ استعمال کریں اور خواتین کو ووٹ استعمال کرنے کا حق دیں جس پولنگ اسٹیشن پر خواتین کا ووٹ دس فیصد سے کم پول ہو گا اس کا نتیجہ کالعدم قرار دیاجائیگا ووٹ کی اہمیت سے خو د بھی با خبر رہیں اور عوام میں بھی شعور اجاگر کریں ووٹ اپنے ضمیر کے مطابق زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ صحیح اور ایماندار نمائندہ سامنے آ جائے کم ووٹ پول ہونے سے صحیح اور ایماندار نمائندے کا سامنے انا مشکل ہے 19,20,21جولائی کو پر امن رہ کر اچھی شہری کا ثبوت دیں ان خیالات کا اظہار الیکشن کمیشن اف پاکستان کے جانب سے اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد اقبال وزیر ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر محمد فرید افریدی ،ڈی پی او صلاح الدین کنڈی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر و آر او فرید اللہ خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں الیکشن افیسر واجد اللہ اپر اور لوئر کے تحصیلداران اے ڈی سی طارق خان اے سی حیدر حسین امیدواران قبائلی مشران علاقہ کے عوام اور یوتھ نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اپنا اور خواتین کا ووٹ زیادہ سے زیادہ استعمال کریں کیونکہ جس پولنگ اسٹیشن پر خواتین کا پولنگ دس فیصدسے کم ان کا نتیجہ کالعدم قرار دیاجائیگا انہوںنے کہاکہ ووٹ کے اہمیت سے اپنے اپ کو با خبر رکھیں اور عوامی میں بھی ووٹ کے اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کریں انہوںنے کہاکہ ووٹ ضمیر کی اواز اور امانت ہے ووٹ کا استعمال ضروری ہیں ووٹ اپنے ضمیر کے مطابق استعمال کریں تاکہ اچھا اور مخلص نمائندہ سامنے لا یاجا سکیں کم ووٹ پول کرنے سے مخلص اور ایماندار نمائندے کا انا مشکل ہے اپنا صحیح نمائندہ پارلیمنٹ بھیج دی تاکہ وہ صحیح نمائندگی کر سکیں ضد چھوڑ دیں اور خواتین کو ووٹ کا حق دیں انہوںنے کہاکہ انتخابات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں تقریب سے مقررین نے کہاکہ ووٹ اندراج کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اورکزئی میڈیا قبائیلی مشران ،علمائے کرام اور ضلعی انتظامیہ کا اہم کردار ہے انہوںنے کہاکہ 19,20,21جولائی کو پر امن رہ کر شریف شہری کا ثبوت دیں

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں