قبائلی ضلع اورکزئی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

اورکزئی کے سنٹرل تحصیل میں سیکیورٹی فورسز نے حساس ادارے کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے زیر زمین اسلحہ بر آمد کر لیا

بدھ 17 جولائی 2019 22:31

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) قبائلی ضلع اورکزئی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ اورکزئی کے سنٹرل تحصیل میں سیکیورٹی فورسز نے حساس ادارے کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے زیر زمین اسلحہ بر آمد کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی زرائع کے مطابق حساس ادارے کی اطلاع پر فرنئیڑ کور اورکزئی نے سنٹرل اورکزئی کا علاقہ ناکاٹا اور شیخان کے علاقے میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے زیر زمین بھاری اسلحہ گولہ بارود برآمد کرکے قبضے لے گئی ہے مذکورہ اسلحہ نامعلوم شرپسندوں نے چھپایاتھا۔

جوکہ فورسسز نے کاروائی کرتے ہوئے تخریب کامنصوبہ ناکام بنادیا قبضہ میں لی گئی اسلحہ میں مجموعی طورپر ہیوی مشین گن راونڈ 198، 82 ملی میٹر مارٹر گن روانڈ کے 34 عدد،40 ملی میٹر گن 12 عدد راکٹ،آرپی جی سیون 20 عدد،75 آرآر 50 بم،75 آرآر گن کے ایک عدد شامل ہے۔اخری اطلاع انے تک مذکورہ علاقے میں اپریشن جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں