اپر اورکزئی ،کھلی کچہری میں عوام نے مسائل کے انبار لگا دئیے

جمعرات 8 اگست 2019 22:42

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2019ء) اپر اورکزئی علاقہ بلند خیل میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پندر ہ سال بعد مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری عوام نے کچی سڑکوں بائونڈری وال پانی ہسپتال تعلیم جیسے مسائل کے انبار لگا دئیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپر اورکزئی کے علاقہ بلند خیل میںپندرہ سال بعد ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی خالد اقبال وزیر کی زیر صدارت کھلی کچہری منعقد کی گئی کھلی کچہری میں ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی سابق وفاقی وزیر و موجودہ ایم پی اے غزن جمال کے ولد ڈاکٹر جی جی جمال اے ڈی سی طارق خان اے ڈی لوکل گورنمنٹ رحمن کے علاوہ ضلع اورکزئی کے تمام سرکاری محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی کھلی کچہری میں بلند خیل سے تعلق رکھنے والے ملک شاہ پور ملک طاہر ملک جمیل ملک محمد رحیم اور نوجوانوں نے مسائل کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ علاقہ بلند خیل کی سرحدات شمالی وزیر ستان کے تحصیل شواہ اور ضلع کرم سے ملتی ہیں یہ سرحدات غیر محفوظ ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان سرحدات پر بائونڈری وال تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی چیک پوسٹیں بھی قائم کی جائیں انہوں نے مسائل بیان کرتے ہوئے کہاکہ مین سڑک بالکل کچی ہے اسی طرح بلند خیل علاقے کے تمام گلیاں اور سڑکیں کچی ہیں جبکہ پانی کا ٹیوب ویل خراب ہے جس کی وجہ سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے علاقے میں چھوٹے چھوٹے بی ایچ یوز تو ہیں مگر آر ایچ سی ہسپتال نہیں ہے جس کے باعث ہم ایمر جنسی کی صورت میں ٹل جانے پر مجبور ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ پورے بلند خیل میں ایک ہائی سکول تھا اس کی عمارت مکمل طور پر خستہ حال ہو گئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور پولیس کی اضافی نفری دی جائے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ضلع اورکزئی خالد اقبال وزیر ڈی پی او صلاح الدین کنڈی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر جی جی جمال نے کہا کہ علاقہ بلند خیل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا انعقاد مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر جی جی جمال نے گورنمنٹ ہائی سکول کے خستہ حال عمارت کو دوبارہ تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا پندرہ سال بعد بلند خیل میں مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری کے انعقاد ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سیاسی نمائندوںکی آمد پر علاقہ عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ہمارے مسائل اب کم ہوں گے واضح رہے کہ جب سے علاقہ بلند خیل ضلع اورکزئی کا حصہ بنا ہے اس وقت سے لے کر اب تک تمام منتخب عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ہر لحاظ سے اس علاقے کو یکسر نظر انداز کیا ہے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں