اورکرزئی ، کمرے کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق، دو نوجوان شدید زخمی

جمعرات 8 اگست 2019 22:42

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2019ء) لوئر اورکزئی کے علاقہ انڈخیل میں کمرے کی چھت گرنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق دو نوجوان شدید زخمی زخمیوں اور مرنے والے کو انڈخیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز لوئر اورکزئی کے علاقہ انڈخیل میں جہانزیب علی نامی شخص کے گھر کا چھت گر گیا جس کے نتیجے میں کمرے کے اندر محو خواب پانچ سالہ بچہ اظہر علی عاصم علی اور مصدق علی ملبے تلے دب گئے علاقہ کے عوام نے تینوں کو ملبے تلے سے نکالا جس میں پانچ سالہ بچہ اظہر علی جاں بحق ہو چکا تھا جبکہ دو نوجوان عاصم علی اور مصدق علی زخمی ہو گئے تھے جس کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے انڈخیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں