اورکزئی یوتھ فیسٹول اختتام پذیر اورکزئی ایکسپریس نے فیسٹول کا اختتامی کرکٹ فائنل میچ اپنے نام کرلیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 20:36

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) اورکزئی یوتھ فیسٹول اختتام پذیر اورکزئی ایکسپریس نے فیسٹول کا اختتامی کرکٹ فائنل میچ اپنے نام کرلیا تفصیلات کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقہ کلایہ سپورٹس کمپلکس میں گزشتہ روز ایک ماہ قبل صوبائی حکومت اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے شروع ہونے والا اورکزئی یوتھ فیسٹیول اختتام پذیر ہوا کلایہ سپورٹس کمپلکس میں یوتھ فیسٹیول کا اختتامی کرکٹ میچ سام ٹائیگرز اور اورکزئی ایکسپریس کے درمیان اٹھ اٹھ اوورز کا کھیل کھیلا گیا میچ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی عباس افریدی تھے جبکہ تحصیلدار نواب خان ،انسپکٹر رشید ،کے علاوہ علاقہ کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر حسین احمد نے بتایاکہ صوبائی وزیر کھیل عاطف خان اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد نواز کے خصوصی دلچسپی سے ضلع اورکزئی میں اورکزئی یوتھ سپورٹس فیسٹیول ایک مہینے پہلے شروع کیاگیاتھا اس فیسٹیول میں کرکٹ ولی بال فٹ بال بیڈمنٹن باسکٹ بال اور رسہ کشی کے ٹیمیوں نے حصہ لیا انہوںنے کہاکہ اورکزئی میں سپورٹس فیسٹول انتہائی پرامن اور خیر خیریت سے اختتام پذیر ہوا اس کیلئے میں کمانڈنٹ اورکزئی سکائوٹس ،ڈی پی او اورکزئی ،ڈی سی اورکزئی اور تمام ضلعی انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ انہوںنے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا کلایہ سپورٹس کمپلکس میں پہلی بار اورکزئی یوتھ فیسٹول کا اختتامی میچ سام ٹائیگر اور اورکزئی ایکسپریس کے درمیان اٹھ اٹھ اووز کا میچ کھیلا گیا جس میں ٹاس جیت کر پہلا بیٹنگ کرتے ہوئے سام ٹائیگر ز نے مقررہ اٹھ اوورز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر مد مقابل ٹیم کو 91رنزکا حدف دیا دوسرا بیٹنگ کرتے ہوئے اورکزئی ایکسپریس نے مقررہ اٹھ اوورز میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 8وکٹوں کی برتری سے فائنل میچ سام ٹائیگرز سے جیت لیا مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر عباس افریدی ،ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر حسین احمد ،تحصیلدارا نواب خان نے اورکزئی یوتھ سپورٹس فیسٹیول میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کرکٹ فائنل میچ جیتنے والے اور دوسرے نمبر پر انے والے ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں نقد انعاما ت اور سپورٹس کیٹ تقسیم کئے

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں