اورکزئی میں ڈاکٹروں کی ہڑتال بارہویں روز میں داخل، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 22:35

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2019ء) اورکزئی ضلع میں ڈاکٹروں کی ہڑتال بارہویں روز میں داخل ہوگئی ، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے ار ایچ اے اور ڈی ایچ اے قانون کی صوبائی اسمبلی میں منظوری کے بعد ڈاکٹر گرینڈ الائنس کے کال پر صوبہ بھر میں ڈاکٹروں کا ہڑتال اور احتجاج جاری ہے جبکہ ضلعاورکزئی میں اور ضلع ہنگومیں بھی گزشتہ بارہویںروز سے ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے اورکزئی اور ہنگو میں تمام بی ایچ یوز ،ار ایچ سی ،ڈسٹرکٹ ہسپتال اور سول ہسپتالوں میں صرف ایمرجنسی کے علاوہ تمام سروزز معطل ہیں جس کے باعث اور کزئی و ہنگوکے عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے صوبائی حکومت اور ڈاکٹرز اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہیں صوبائی حکومت ڈاکٹر وں کی بات ماننے کو تیار نہیں اور ڈاکٹرز صوبائی حکومت کی بات نہیں مانتی دونوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے غریب عوام درمیان میں پیس رہے ہیں جبکہ ڈاکٹرز ہڑتال کے باعث سرکاری ڈیوٹی کے بجائے اپنے نجی کلینکس اور نجی ہسپتالوں میں بھاری فیسوں کے زریعے غریب عوام سے چمڑی اتارنے میں مصروف ہیں شہید فرید خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ائے ہوئے مریضوں نے بتایاکہ ہم غریب لوگ ہیں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل ہسپتال اتے رہتے ہیں کہ کب ہڑتال ختم ہو ہمارا علاج ہو جائے مگر ہم اس خالی عمارت میں سارا دن گزار کر بغیر علا ج کے واپس اپنے گھروں کو جانے پر مجبور ہیں انہوںنے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ مذاکرات کے زریعے یہ مسئلہ حل کریں کیونکہ ہم غریب لوگ نجی ہسپتالوں میں بھاری بھرکم فیسوں کے زریعے علاج کرنے سے قاصر ہیں انہوںنے کہاکہ اگر اس ہڑتال کو جلد از جلد ختم نہیں کیاگیا تو مجبور ا ہم سڑکوں پر نکل ائیں گے ،

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں