ضلع اورکزئی میں 97تعلیمی اداروں میں سٹاف نہ ہونے کا انکشاف

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:48

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) ضلع اورکزئی میں 97تعلیمی اداروں کی عمارتیں تو ہیں مگر سٹاف نہیں ہے ،2گرلز ڈگری کالج اپر اورکزئی اور لوئر اورکزئی میں منظور ہوئے ہیں ضلع اورکزئی میں ٹوٹل 19سو اساتذہ ہیں جوکہ انتہائی کم ہے کے پی کے کے دیگر اضلاع میں دو دفعہ بھرتیاں کی گئی ہیں جبکہ مرجر قبائل اضلاع میں نہیں کی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ضلع اورکزئی زاھد اللہ شاہ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ضلع اورکزئی میں پرائمری سے لیکر مڈل ہائی تک 97سکولوں کے خالی عمارتیں موجود ہیں جوکہ 2004کے بعد بنائی گئی ہیں انہوںنے کہاکہ کاغذوں میں ان خالی تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ہو چکی ہیں مگر ان میں بلکل سٹاف نہیں ہے جبکہ عمارتیں بھی خستہ حال ہو رہی ہیں انہوںنے کہاکہ ان 97تعلیمی اداروں کیلئے کلاس فور ملازمین اور سٹاف کے ساتھ ساتھ 450 سٹاف کی ضرورت ہے انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے بعد دو گرلز ڈگری کالجوں ایک اپر اورکزئی اور ایک لوئر اورکزئی میں منظوری ہو چکی ہیں انہوںنے کہاکہ ضلع اورکزئی میں اس وقت 19سو اساتذہ ہیں انہوںنے کہاکہ ضلع اورکزئی میں سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارتیں تو ہیں مگر سٹاف کی انتہائی کمی ہے ستر سام ڈگری کالج کلایا گرلز ڈگری کالج گرلز ایجوکیشن سسٹم غلجو اور ماموزئی ماڈل سکول کو سٹاف کی منظوری ہو چکی ہیں جس میں ستر سام گرلز ڈگری کالج اور کلایا گرلز ڈگری کالج کو سٹاف پہنچ چکا ہے باقاعدہ چالو حالت میں ہیں

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں