اورکزئی: مٹی کا تودہ گرنے اور موٹر سائیکل حادثے میں 2افراد جاں بحق 3زخمی

کمانڈنٹ اورکزئی سکائوٹس کرنل ذاکر خان نے مشتی میلہ ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو صحیح طریقے سے علاج معالجہ کرنے کی ہدایت

جمعرات 24 اکتوبر 2019 21:07

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2019ء) سنٹرل اورکزئی میں مٹی کا تودہ گرنے اور موٹر سائیکل حادثے میں 2افراد جاں بحق 3زخمی کمانڈنٹ اورکزئی سکائوٹس کرنل ذاکر خان نے مشتی میلہ ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو صحیح طریقے سے علاج معالجہ کرنے کی ہدایت کی اس حوالے سے کلایہ پولیس نے بتایا کہ سنٹرل اورکزئی کے علاقہ مشتی میلہ میں ممتاز اللہ اور شاہین بادشاہ کام کے سلسلے میں مٹی کود رہے تھے کہ اسی دوران ان پر مٹی کا تودہ آن گرا دونوں مٹی تلے دب گئے اورکزئی سکائوٹس اور علاقہ کے عوام نے دونوں کو مٹی سے باہر نکالا جس میں ممتاز اللہ ولد حسن جان بحق ہو چکے تھے جبکہ شاہین بادشاہ شدید زخمی تھے دونوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مشتی میلہ منتقل کر دیا گیا دوسرے واقعے میں سنٹرل اورکزئی کے علاقہ سپین بیگی میں موڑ کاٹتے ہوئے دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے جن کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مشتی میلہ منتقل کر دیا گیا جہاں سے دو شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا آخری اطلاعات تک موٹر سائیکل کے حادثے میں زخمی زخموں کا تاب نہ لاکر دم توڑ گیا اسی لئے مٹی کا تودہ گرنے اور موٹر سائیکل کے حادثے میں 2افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ہیں ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں