اورکزئی کے دہشت گردی کے دور میں تباہ شدہ 61گھروں کے مالکان میں 2کروڑ10لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے

جمعہ 25 اکتوبر 2019 23:12

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2019ء)ضلع اورکزئی کے دہشت گردی کے دور میں تباہ شدہ 61گھروں کے مالکان میں 2کروڑ10لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے اب تک گزشتہ کئی سالوں کے دوران ساڑھے تین ارب سے زیادہ معاوضہ تباہ شدہ گھروں کے مالکان میں تقسیم کیا جا چکا ہے آئندہ بھی حکومت ضلعی انتظامیہ اورکزئی قبائل کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اس حوالے سے دہشت گردی کے دور میں تباہ شدہ گھروں کے مالکان میں معاوضے کے چیک تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب اورکزئی کانفرنس ہال میں زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک منعقد ہوئی تقریب میں آر آر یو ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر شکیل اے ڈی سی طارق خان کے علاوہ تباہ شدہ گھروں کے مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی واصل خان خٹک نے کہا کہ اورکزئی قبائل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں حکومت اورکزئی قبائل کے اس قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ آج حکومت کی طرف سے جو معاوضہ دیا جا رہا ہے وہ صرف آپ لوگوں کی دلوں پر مرہم پٹی کرنے کے مترادف ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ آپ لوگوں کے ساتھ ذیادہ سے ذیادہ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں رہ جانے والے 61تباہ شدہ گھروں کے مالکان میں 2کروڑ 10لاکھ روپے سے ذیادہ معاوضہ دیا جا رہا ہے اور شروع سے اب تک اورکزئی قبائل کو تباہ شدہ گھروں کی مد میں ساڑھے تین ارب سے ذیادہ معاوضہ دیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں سروے نہیں ہوئے ہیں اور جن علاقوں کے قبائل کو معاوضہ نہیں دیا گیا ہے وہاں پر بہت جلد سروے شروع کیا جائے گا اوررہ جانے والوں کو بہت جلد معاوضہ بھی مل جائے گا تقریب کے دوران ڈی سی اے ڈی سی اور آر آر یو آفیسر نے تباہ شدہ گھروں کے مالکان میں معاوضے کے چیک تقسیم کئے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں