ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی کی صدارت میں اپر اورکزئی کے علاقہ بلند خیل میں کھلی کچہری

جمعہ 25 اکتوبر 2019 23:12

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی کی صدارت میں اپر اورکزئی کے علاقہ بلند خیل میں کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی حیدر حسین اور تمام سرکاری محکموں کے افسران و بلند خیل کے قبائلی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری کی تقریب میں بلند خیل قبائل نے صحت پینے کے پانی تعلیم کچی سڑکوں اور دیگر زندگی کے بنیادی مسائل بیان کئے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک نے کہا کہ بلند خیل کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے کیونکہ بلند خیل ضلع اورکزئی کا انتہائی پسماندہ علاقہ ہے جس میں دیگر علاقوں کے برعکس خاطر خواہ ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلند خیل قبیلے کو درپیش صحت تعلیم پینے کے پانی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بلند خیل کے ضلع کرم شمالی وزیرستان اور تحصیل ٹل کے ساتھ منسلک سرحدات کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر نے اکثر مسائل موقع پر حل کرنے کی ہدایات جاری کئے اور تمام افسران کو تلقین کی کہ بلند خیل کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بلند خیل کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور کوشش کرونگا کھلی کچہری کے بعد ڈپٹی کمشنر اورکزئی واصل خان خٹک نے مختلف تعلیمی اور صحت کے اداروں کا بھی معائنہ کیا سٹاف کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کو بھی چیک کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کے ملازمین اپنے حاضری کو یقینی بنائیں اگر کسی کو بھی غیر حاضر پایا گیا تو ان کو گھر بھیج دیا جائے گا کیونکہ اب اورکزئی ایجنسی نہیں ضلع بن چکا ہے اب پہلے کی طرح حالات نہیں ہیں ہر محکمے پر کھڑی نظر رکھی جائیگی اور تمام ترقیاتی منصوبوں پر چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کیا جائے گا ضلع اورکزئی میں خواہ ترقیاتی منصوبے ہوں یا سرکاری محکموںمیں کسی بھی صورت غفلت اور کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بلند خیل قبائل کے لئے میرے دفتر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں جو کسی بھی وقت بغیر خوف و جھجک کے آکر مجھ سے براہ راست بات کر سکتا ہے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں