اورکزئی ،ْ ضلعی ہیڈکوارٹر میں پیدائش اندراج کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام

بدھ 6 نومبر 2019 23:22

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2019ء) اورکزئی ،ْ ضلعی ہیڈکوارٹر میں پیدائش اندراج کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔واک میں اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی حیدر حسین، پولیٹیکل تحصیل دار خائستہ اکبر خان، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رئیس خان، برتھ رجسٹریشن پروگرام ضلع اورکزئی کے کوآرڈینٹیر آفتاب احمد، محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ٹیکینکل کورآڈینٹر احمد خان آفریدی،مقامی ملکان و مشران اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر کمیو نٹی نے پیدائشی اندراج کی اہمیت و آفادیت کے حوالے سے بینرز اور فلیکس اُٹھائے ہوئے تھے۔ واک اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر سے شروع ہوکر جرگہ ہال پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر شرکاء سے اپنے خطاب میں ضلع اورکزئی برتھ رجسٹریشن کورآڈینٹر آفتاب احمد نے کہا کہ پیدائش کا اندراج ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور پیدائش کا اندراج کل نہیں آج ہی کرنی چاہیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچے کے پیدائش کا اندراج آپ کے بچے کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے کی بروقت پیدائش کا اندراج ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع بھر کے والدین اپنے بچوں کو فوری طور پر رجسٹر کروائیں۔ کورآڈینٹر آفتاب احمد نے کہا کہ پیدائشی سرٹیفیکٹ بنانے کیلئے ٹیمیں ضلع بھر کے سکولوں، مدرسوں کے دورے کرتے ہیں جہاں پر وہ درکار کوائف کو اکھٹا کرکے 18سال سے کم عمر کے بچوں کو مفت پیدائشی سرٹیفیکٹ بنواتے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ وہ برتھ رجسٹریشن پروگرام کو کامیاب و فعال بنانے کیلئے اس مہم میں بھر پور حصہ لیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حیدر حسین، محکمہ تعلیم کے عہدیداروں اور مقامی مشران و ملکان نے پیدائشی اندراج کی ٹیم کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بر تھ رجسٹر یشن ٹیم کی کا ر کردگی کو سرا ہا۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں