ہنگوپولیس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

جمعرات 7 نومبر 2019 16:33

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) ہنگوپولیس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری ، مختلف کاروائیوں کے دوران166مشکوک افرادسمیت 521جرائم پیشہ افرادگرفتار کرایہ ایکٹ کی خلاف کرنے پر9افرادکوبھی حراست میں لے لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 کلاشنکوف ،ْ 15رائفل ،ْ 21بندوق، 62پستول،ْ 1ہینڈگرنیڈ، 2331مختلف بور کے کارتوس،47چارجرز،20287گرام چرس اور643گرام ہیروئن برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوہاٹ ڈویژن کی خصوصی ہدایات پرسرکلزایس ڈی پی اوز کی زیرنگرانی پانچوں تھانوں سٹی،صدر،دوابہ،ٹل اوربلیامینہ پولیس نے مجموعی طورپرگزشتہ ماہ اکتوبر میں مختلف کاروائیوں کے دوران 166مشکوک افرادسمیت521جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاہے گرفتارافرادمیں قتل،اقدام قتل،اغوائیگی،ضرر اوردیگرسنگین مقدمات میں مطلوب19مجرمان اشتھاری شامل ہیںجس کے نتیجے میں زیرحراست افرادکے قبضے سے مجموعی طورپر15کلاشنکوف،15رائفل،21بندوق،62پستول،1ہینڈگرنیڈ،2331مختلف بورکے کارتوس برامدکرکیقبضہ میں لے لئے گئی.منشیات کے گھناونے کاروبارمیں ملوث اورمنشیات کے عادی افراد کے خلاف جاری کریک ڈاون کے نتیجے میں مختلف کاروائیوں میں پولیس نی8منشیات فروشوں کو قانون کی گرفت میں لاکر 20287گرام چرس،643گرام ہیروئن برامدکی گئی،جبکہ منشیات کے عادی154افرادکوبھی پولیس نے حراست میں لیکرچالان عدالت کیاہی.ہوائی فائرنگ میں ملوث 28ملزمان کوبھی پولیس نے حراست میں لیکرچالان عدالت کیاہے،جبکہ کرایہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر9افرادکے خلاف ایف ائی ارزدرج کی گئی ہے،جبکہ موبائل فون کی جدیدٹیکنالوجی سی آر وی ایس(کریمینل ریکارڈویریفکشن) اوروی وی ایس(ویکل ویریفکشن سسٹم) سافٹ وئرزکی مددسے مختلف مقامات پرسنیپ چیکنگ کے دورآن 5000سیزائدمختلف گاڑیوں اور3000کے قریب مشتبہ افرادکا کریمینل ریکارڈبھی چیک کیاگیاہے،جبکہ شہری علاقوں میں روزانہ کی بنیادپرحساس مقامات،سرائیوں،رہائشی ہوٹلوں کی چیکنگ کاعمل بھی دہرایاگیاہے۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں