اور کزئی اور ہنگو میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور میں بھرتیوں کا سلسلہ جاری

جمعہ 29 نومبر 2019 22:36

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2019ء) ضلع اور کزئی اور ہنگو میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور میں بھرتیوں کا سلسلہ جاری ان بھرتیوں میں رعایت کے ساتھ سینکڑوں قبائلی نوجوان بھرتی کئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں ٹل سکائوٹس میں بھی فوج میں بھرتی کا سلسلہ جاری ہے اس سے پہلے ضلع اورکزئی کے علاقوں کلایہ ،غلجو اور ایجنسی ہیڈ کوارٹر میں بھرتیاں ہوئیں ٹل سکائوٹس میں نوجوانوں کو بھرتی کے دوران میجر محسن نے نئی بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ لو گ پاک فوج سے محبت کرتے ہیں آپ نے ملک کی سلامتی اور دفاع کیلئے ہر وقت تیار رہیں بھرتی ہونا صرف تنخواہ لینا نہیں بلکہ ملک اور علاقے کی حفاظت کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے ملک اور علاقے میں امن کے قیام اور دفاع میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں