اورکزئی،ہنگو کا امن وقت اور ہم سب کی اہم ضرورت ہے، ڈی پی او ہنگو

بدھ 4 دسمبر 2019 16:45

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو شاہد احمد کے ساتھ شیعہ و سنی مشران کی الگ الگ ملاقاتیں چارج سنبھالنے پر مبارکباد اہل سنت کے مشران حاجی آمین اللہ اورکزئی حاجی عزت شاہ نور خان اور اہل تشیع کے مشران حاجی ظہیر حسین حاجی رحمت حسین حاجی بنیاد حسین ایڈوکیٹ ملک عرفان بازار یونین کے صدر ظفر اقبال کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں ڈی پی او شاہد احمد نے کہا کہ ہنگو کا امن وقت اور ہم سب کی اہم ضرورت ہے علماء قومی مشران عمائدین صحافی برادری سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد کا ذمہ دارانہ کردار ہنگو کے پائیدار امن کیلئے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس کی اولین ذمہ داری جرائم کی بیخ کنی اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے ہنگو کے معاشی ترقی کاضامن امن ہے اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد قائم کرنا ہوگا تاکہ کوئی بھی امن دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے اہل سنت اور اہل تشیع کے مشران نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں