اورکزئی،ممبر صوبائی اسمبلی ظہور شاکر کا نریاب روڈ کا دورہ

بدھ 4 دسمبر 2019 16:45

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) تحصیل ٹل کے ممبر صوبائی اسمبلی ظہور شاکر کا ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ریاض بنگش مقامی صحافی سید عدنان ملک مرزا حسین شہریار و دیگر مشران کے ہمراہ نریاب روڈ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے ظہور شاکر نے کہا کہ آج سے نریاب روڈ کی تعمیر و مرمت اور پختگی پر کام شروع ہوگا اور باقی سڑکوں پر بھی بہت جلد کام شروع کیا جائے گا دلن روڈ پر بھی بہت جلد کام شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کام کے دوران علاقہ کے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے، تاکہ ناقص کام نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کام کے دوران صبح سے لیکر دوپہر دو بجے تک روڈ بند ہوگا۔اس موقع پر مقامی صحافی سید عدنان نے نریاب قوم کی طرف سے ایم پی اے اور ایکسین کا شکریہ ادا کیا ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں