بلدیاتی انتخابات میں آپ اپنے ضمیر کے مطابق حصہ لے سکیں بلدیاتی نظام سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:55

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) بلدیاتی انتخابات میں آپ اپنے ضمیر کے مطابق حصہ لے سکیں بلدیاتی نظام سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ضلع اورکزئی فرید اللہ خٹک آفیسر واجد حسن قبائلی ملکان ملک شاپور ملک عزت گل ملک محمد رحمن ملک زالیمن شاہ ملک خان گل و دیگر نے ضلع اورکزئی جرگہ ہال میں قومی دن برائے ووٹران منانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ضلع اورکزئی کے تمام محکموں کے سربراہان سکول و کالجز کے پرنسپلز طالبعلمان وکلاء مسجدوں کے خطیب قبائلی ملکان و نمبرداران سول سوسائٹی کے نمائندگان و دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک تھے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈی سی واصل خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فرید اللہ خٹک نے کہا کہ قبائلی عوام ملکان نمبردار سول سوسائٹی وکلاء علماء مساجد کے خطیب ضلعی افسران و طلباء اپنے اپنے علاقوں میں شناختی کارڈ بنانے ووٹ اندراج کی اہمیت پر زور دیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی شناختی کارڈ بنانے اور ووٹ کے اندراج کے آسان سہولیات دی ہیں اورکزئی عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے خاندان میں جن افراد کے شناختی کارڈ نہیں بنے ہیں اور خاص کر خواتین کے جلد از جلد بنائیں تاکہ مستقبل قریب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات میں وہ پوری طرح سے نچھلی سطح کے نظام کا مکمل حصہ بنے ووٹ ایک طاقت ہے جس کا استعمال کرکے ہی علاقے میں ترقی آئے گی شناختی کارڈ بنانے کیلئے ضلع اورکزئی کے مختلف علاقوں میں موبائل وین کی سہولیات بھی دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہونے والے ضم شدہ اضلاع میں مقامی حکومتوں کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس سے علاقے میں خوشحالی آئے گی کیونکہ وہ ممبران آپ کے اور آپ کے خاندان کے ہونگے اور ہر وقت آپ کے ساتھ علاقے میں موجود رہیں گے جس کے باعث علاقے میں ترقیاتی کام ہوں گے اور خوشحالی آئے گی اس کیلئے ابھی سے محنت کرناہوگی مرد اور خاص کر خواتین اس میں بھر پور حصہ لیں کیونکہ خواتین کے ووٹ ڈالنے سے ہی شرح فی صد ذیادہ ہوگی حکومت اور الیکشن کمیشن کی خواہش ہے کہ خواتین اس جمہوری عمل کا مکمل حصہ بن سکے اور علاقے کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرے ضلع اورکزئی میں ووٹ کے اندراج تصحیح اور اعتراضات کیلئے 148مراکز قائم کئے گئے ہیں جو کہ اس ماہ سے کام شروع کریں گے انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ کا اندراج ممکن نہیں اس لئے جہاں بھی دور دراز علاقوں میں شناختی کارڈ بنانے کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہو وہ ہم سے رابطہ کریں ہم نادرا کے تعاون سے اس علاقے میں شناختی کارڈ بنانے کا بندوبست کریں گے تقریب کے دوران قبائلی مشران نے بھی اپنے تقاریر میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم مکمل تعاون کریں گے اور بلدیاتی انتخابات میں مکمل حصہ لیں گے شناختی کارڈ بنانے سے لے کر ووٹ ڈالنے تک مکمل ساتھ رہیں گے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں