اورکزئی، انسانی حقوق اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

بدھ 11 دسمبر 2019 16:35

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) سنٹرل اورکزئی کے علاقہ مشتی میلہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے مین بازار تک انسانی حقوق اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی ایم ایس ڈاکٹر اصغر شاہ کی قیادت میں نکالی گئی۔ ریلی میں تحصیلدار نواب علی سمیت قبائلی عمائدین اور سکول کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں شریک شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان، مودی سرکار مردہ باد اور پاک فوج قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

ریلی کے بعد مشتی میلہ گورنمنٹ ہائی سکول میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر جاری مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کو بند کیا جائے، مقبوضہ کشمیر کے 98فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے لیکن بھارتی غاصب افواج نے اقوم متحدہ کے قراردادوں کو نظر انداز کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت کو ختم کرکے کشمریوں کو ایک ساش کے تحت محکوم بنا یا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنا ئینگے۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں