اورکزئی قبائل کی پرویز مشرف کے حق میں ریلی

بدھ 25 دسمبر 2019 19:36

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2019ء) سنٹرل اورکزئی کے علاقہ مشتی میلہ میں اورکزئی قبائل نے عدالتی فیصلے کے خلاف و سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں ایک ریلی مشتی ہسپتال سے مین بازار چوک تک نکالی ریلی میں اورکزئی کے قبائل عمائدین سول سوسائٹی کے افراد اور جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت ریلی میں شرکاء نے بینر زاٹھارکھے تھے جس پر سابق صدر مشرف کو پھانسی دینے عدالتی فیصلہ نامنظور نامنظور کے نعرے درج تھے ریلی شرکاء نے صدر مشرف اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء ملک شعیب ،ملک مکرم ،ملک غفور ،سعید خان کا کہناتھاکہ صدر مشرف نے ایک سپاہی کے حیثیت سے 40سال تک پاک فوج میں ملک کی خدمت کی ہیں اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیاہے جس سے ملک کا بچہ بچہ واقف ہے وہ کیسے غدار ہو سکتاہے اصل غدار تو ملک لوٹنے والے ہیں ان کو کیو باہر جانے دیاگیا ان کو کیوں پھانسی کی سزا نہیں سنائی گئی ملک کی دفاع کرنے والے اور ملک پر جان نچاور کرنے والے پاک فوج کے سپاہی سابق صدر پرویز مشرف کو غدار قرارد یکر پھانسی کا سزا سنانا سمجھ سے بالاتر ہے اس فیصلے سے ملک وقوم کے ساتھ ساتھ باڈر پر کھڑے ہر سپاہی کا دل مجروح ہواہے جوکہ ہمارے لئے ایک المیہ کا نشان ہے انہوںنے کہاکہ ہم کو کسی بھی صورت عدالتی فیصلہ منظور نہیں ہے ہم پا ک فوج کے ساتھ ہیں ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں