اورکزئی، لینڈ سلائیڈنگ پتھر گھر پر گرنے سے بھائی بہن جاں بحق، ماں شدید زخمی

منگل 21 اپریل 2020 20:07

اورکزئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2020ء) اپر اورکزئی تحصیل اسماعیل زئی میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک گھر پر بڑا پتھر گرنے سے بھائی بہن جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اورکزئی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل اسماعیل زئی تھانہ غلجو کے حدود میں واقع گائوں کوٹ کلے علی خیل میں گزشتہ روز شدید بارشوں کی وجہ سے پہاڑ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پہاڑ سے ایک بڑا پتھر نواب شاہ نامی شخص کے گھر پر آن گرا، پتھر گرنے کی وجہ سے پورا گھر زمین بوس ہوا کمرے کے اندر محو خواب دو بہن بھائی اور ماں سترہ سالہ عبدالمالک اکیس سالہ سلیمانہ بی بی پچاس سالہ حبیبہ بی بی زوجہ نواب شاہ ملبے تلے دب گئے اورکزئی سکائوٹس فرنٹیئرکور کے جوانوں اور علاقہ کے عوام نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے سترہ سالہ عبدالمالک ان کی بہن اکیس سالہ سلیمانہ بی بی کے لاشیں ملبے تلے سے مردہ حالت میں نکالے جبکہ ان کی ماں حبیبہ بی بی کو زخمی حالت میں ملبے تلے سے نکالا۔

زخمی اور مرنے والوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلجو منتقل کر دیا گیا جہاں سے زخمی عورت کو تشویشناک حالت میں کوہاٹ ریفر کر دیا گیا۔ علاقہ کے عوام نے غمزدہ خاندان کو مالی معاوضہ دینے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں