کوٹ کلے علی خیل میں لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ خاندان کو امدادی چیک دے دیاگیا

جمعہ 24 اپریل 2020 18:44

اورکزئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2020ء) اپر اورکزئی کے علاقہ کوٹ کلے علی خیل میں گھر پر پتھر گرنے سے جاں بحق دو بہن بھائی اور ان کی زخمی والدہ کے ورثاء کو صوبائی حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیاگیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک کے دفتر میں ان کی زیر صدارت منعقدہوئی۔

تقریب میں صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید غازی غزن جمال اور متاثرہ خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران ڈی سی واصل خان اور ایم پی اے سید غزن جمال نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ بعد ازاں ڈی سی واصل خان خٹک نے متاثرہ گھرانے کے سربراہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا۔ یاد رہے کہ چند دن قبل اپر اورکزئی کے علاقہ کوٹ کلے علی خیل میں بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے دوران غمین شاہ مرحوم کے گھر پر پہاڑ سے بھاری پتھر گرا تھا جس سے ان کے دو معصوم بچے شہید ہو گئے تھے اور بچوں کی ماں زخمی ہوئی تھی جس پر صوبائی حکومت نے ان کو مالی امداد دی، جس پر متاثرہ گھر کے سربراہ نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریا ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں