غلجو تا ڈبوری روڈ اورکزئی کی ترقی اور تجارت میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، سید غزن جمال

جمعرات 7 مئی 2020 17:33

اورکزئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2020ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ممبر صوبائی اسمبلی ضلع اورکزئی سید غزن جمال نے کہا ہے کہ بروقت انتظامات سے پاکستان میں کوروناوائرس زیادہ نہیں پھیلا ہماری کوشش ہے کہ چھوٹے اور پسماندہ اضلاع کو وائرس سے بچایا جائے، غلجو تا ڈبوری 18کلو میٹر روڈ جو کہ 87کروڑ خطیر رقم سے بنے گا اور کزئی کے عوام کے خوشحالی اور اورکزئی کی ترقی اور تجارت میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپر اورکزئی تحصیل اسماعیل زئی غلجو کے مقام پر غلجو ٹو ڈبوری روڈ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو ریاض،پی ٹی آئی اورکزئی کے صدر سعید اللہ،پی ٹی آئی رہنماء ملک ممتاز، ساسی و سماجی شخصیت حاجی قاسم گل کے علاوہ قبائلی مشران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہے یہ ایک حقیقت ہے اس میں کوئی شک نہیں اس وباء کو ہم احتیاطی تدابیر اپنانے سے ہی شکست دے سکتے ہیں ابھی تک اس وباء کا کوئی علاج دریافت نہیں ہواہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان نے بروقت حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی وجہ سے دنیا کے برعکس پاکستان میں کرونا وائرس اتنے تیزی سے نہیں پھیلا ۔انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم پسماندہ اضلاع کو اس وائرس کی وباء سے محفوظ رکھیں۔انہوںنے کہاکہ غلجو ٹو ڈبوری 18کلو میٹر روڈ 87کروڑ روپے کے خطیر فنڈ سے بنے گا انہوںنے کہاکہ اس جگہ پر ہر وقت لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہیں مگر اس بار بہت منصوبہ بندی کے ساتھ یہ سڑک تعمیر ہوگا جوضلع اورکزئی کی ترقی اور تجارت میں سنگ میل ثابت ہوگا جبکہ اس سڑک کی تعمیر اور امد رفت سے اورکزئی قبائل میں بھی خوشحالی آئیگی۔

انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت کورونا وائرس سے نبردازما ہونے کے ساتھ ساتھ قبائلی اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ قبائلی اضلاع کو ترقی کے لحاظ سے دیگر اضلاع کے برابر لائیں ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں