اورکزئی: 58سے زاہدمقامی فنکار بھی شادیوں ،شادی ہالوں اور عید الفطر کے دنوں سیاحتی مقامات پر پابندی کی وجہ سے سخت متاثر اور مالی مشکلات کے شکار ہیں ان کا کاروبار ٹھپ ہوکررہ گیا

بدھ 27 مئی 2020 22:02

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف جاری لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں پر معاشرے کا ہر طبقہ اور تاجر و مزدور متاثر ہیں وہاں پر ضلع اورکزئی کے 58سے زاہدمقامی فنکار بھی شادیوں ،شادی ہالوں اور عید الفطر کے دنوں سیاحتی مقامات پر پابندی کی وجہ سے سخت متاثر اور مالی مشکلات کے شکار ہیں ان کا کاروبار ٹھپ ہوکررہ گیاہے اپنے دفاتر گھروں کے کرائے ادا کرنے سے قاصر ہیں جبکہ اپنے خاندان اور اہل وعیال کیلئے دو وقت کی روٹی بھی نہیںکما سکتے ہیں اس حوالے سے اورکزئی سے تعلق رکھنے والے مقامی فنکاروں قادر نواز ،محبوب خان ،اختیار گل ،حضرت مین ،شاہ نور ،فضل خالق ،خائستہ زرین ،وریخمین اور بہار گل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران حکومت سے فریاد کرتے ہوئے کہاکہ ہم عوام کے چہروں پر خوشیاں بکیرنے والے لوگ ہیں مگر ملک بھر میں کورونا رائرس کے خلاف لاک ڈاون شاد ی ہالوں ،شادیوں اور سیاحتی مقامات پر پابندی کی وجہ سے ہمارا روز گار ہم سے چین گیاہے ہمارا کاروبار ٹھپ ہوکررہ گیاہے ہم اپنے بال بچوں اور اہل و عیال کیلئے دو وقت کی روٹی کمانے سے بھی قاصر ہیں کاروبار بند اور بے روز گارہونے کی وجہ سے ہم گزشتہ چار ماہ سے گھروں اور اپنے دفاتر کے کرائے بھی ادا نہیں کرسکتے ہیں جبکہ احساس کفالت پروگرام میں بھی ہمارے ساتھ کوئی امداد نہیں کیاگیا ہمارے گھر والے فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں عید الفطر کا سیزن بھی لاک ڈاون کی وجہ سے ویسے ہی گزر گیا انہوںنے کہاکہ ہم بھی روزمرہ کا دیہاڑی دا طبقہ ہیں انہوںنے کہاکہ جس طرح مرکزی و صوبائی حکومتوں نے دیگر غریب لوگوں کے ساتھ امداد کرنا شروع کیاہے اسی طرح ہم لوکل فنکاروں کے ساتھ بھی مالی امداد کریں بصورت دیگر ہمارا زریعہ معاش کوئی دوسرا زریعہ نہیں ہے ہمارے بال بچے بھوک اور افلاس سے بے حال ہوجائیں گے اور ہم دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اس لئے حکومت خصوصی نوٹس لیکر ہمارے لئے وظیفہ مقرر کریں اور ہمارے ساتھ مالی امدا د کریں ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں