اورکزئی: پانچ سرکاری ملازمین سمیت گیارہ افرد میں کورونا وائرس کی تصدیق

144ٹیسٹوں میں سے 97ٹیسٹوں کے نتائج آ گئے ، گیارہ افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو ، 47افراد کے نتیجے باقی ہیں ایک قبائلی ملک مشتبہ کورونا وائرس سے جاں بحق

پیر 8 جون 2020 21:46

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2020ء) ضلع اورکزئی میں پانچ سرکاری ملازمین سمیت گیارہ افرد میں کورونا وائرس کے تصدیق 144ٹیسٹوں میں سے 97ٹیسٹوں کے نتیجے آ گئے ہیں جس میں گیارہ افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ہیں جبکہ 47افراد کے نتیجے باقی ہیں ایک قبائلی ملک مشتبہ کورونا وائرس سے جاں بحق بھی ہوچکاہے جس کا ٹیسٹ ابھی تک نہیں ایاہے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹیوں انے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر رونیو امتیازعلی شاہ ،ہیڈ کلرک ڈی ایچ او افس منور ،غلجو ہسپتال کے کلاس فور ملازم ،پولیس کلرک اور پولیس سپاہی کے علاوہ غلجو کے عام لوگ اور دوکاندار شامل ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واجد علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ڈی سی ضلع اورکزئی واصل خان خٹک کے خصوصی ہدایات پر ہم نے ضلعی انتظامیہ پولیس ہیلتھ اور دیگر سرکاری محکموں اور عام لوگوں سے رینڈم نمونے ٹیسٹ کیلئے لئے تھے جس میں ٹوٹل ہم نے 144ٹیسٹ لیبارٹری بھیج دئے تھے جس میں 97ٹیسٹوں کے نتیجے آ گئے ہیں جس میں پانچ سرکاری ملازمین سمیت گیارہ افراد میں کورونا کا ٹیسٹ پازیٹیو اگیاہے جن کلایا مشتی میلہ اور غلجو کے ہسپتالوں میں ائیسولیٹ کئے گئے ہیں جبکہ 47افراد کے ٹیسٹ کے نتائج ابھی تک نہیں ائے ہیں سرکاری ملازمین میں اسسٹنٹ کمشنر رونیو امتیاز علی ڈی ایچ او افس کے ہیڈ کلرک منور ڈی ایچ او افس کے ٹیکنیشن ریاض علی ، سول ہسپتال غلجو کے کلاس فور ملازم ،پولیس کلرک ایک پولیس سپاہی سمیت 11عام لوگوں جن میں دوکاندار اور عام لوگ شامل ہیں کہ ٹیسٹ پازیٹیوں آگئے ہیں انہوںنے کہاکہ ضلع اورکزئی کے ممتاز قبائلی ملک ملک فضل مالک بھی مشتبہ کورونا وائرس کے مرض سے وفات ہو چکاہے تاہم اس کا ٹیسٹ ابھی تک نہیں ایاہے مرحوم فضل مالک کے بیٹے عبدالکبر میں کورونا ٹیسٹ پازیٹیو ا گیاہے ان کے خاندان سے بھی ٹیسٹ لئے گئے ہیں جن کے نتائج ابھی تک نہیں ائے ہیں ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں