ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی، اے سی اپر اورکزئی

بدھ 17 جون 2020 18:07

اورکزئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2020ء) اپر اورکزئی غلجو ٹرانسپورٹ اڈے سمیت مختلف علاقوں میں ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی حیدر حسین نے مسافر گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور عام لوگوں کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مسافر گاڑیوں دکانداروں اور ٹرانسپورٹ اڈوں اور کھلے مقامات پر ماسک نہ پہننے والے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی جن ٹرانسپورٹ اڈوں نے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل نہیں کیاوہ ٹرانسپورٹ اڈے سیل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کورونا کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے مفت ماسک بھی تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں