لوئر اورکزئی میں ستر سام سپر لیگ اختتام پذیر، فائنل میچ ستر سام الیون نے اپنے نام کرلیا

بدھ 17 جون 2020 18:07

اورکزئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2020ء) لوئر اورکزئی میں ستر سام سپر لیگ اختتام پذیر فائنل میچ ستر سام الیون نے اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمانان خصوصی ضلع اورکزئی کے ممتاز سیاسی رہنما حاجی سید نور اکبر اور سید بشارت حسین میاں تھے تفصیلات کے مطابق یکم جون سے شروع ہونے والا ستر سام سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا فائنل میچ ایف سی گرائونڈ کریز میں ستر سام الیون اور خانان گڑھی الیون کے درمیان 10-10اوورزکا میچ کھیلا گیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے خانان گڑھی الیون نے مقررہ 10اوورز میں 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 120رنز بنائے مدمقابل ٹیم کو 121رنز کا ہدف دیا ہدف کے تعاقب میں ستر سام الیون نے دوسرا بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10اوورزمیں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 124رنز بنائے اور فائنل میچ کی ٹرافی اپنے نام کرلی اس ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 7ٹیموں نے حصہ لیا تھا محمد شفیق کو اچھی کارکردگی پر مین آف دی سیریز اور مین آف دی فائنل میچ قرار دیا گیا جبکہ اچھی بائولنگ کرنے پر مقورحسین کومین آف دی سیریز قرار دیا گیا ٹورنامنٹ کی کمیٹی ملک اکمل حسین صوبیدار ریحان علی ایس ایچ او نوشیر علی صوبیدار یقین شاہ 231ونگ اورکزئی سکائوٹس نے کورونا کے وباء کے بعد مقامی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے چہروں پر رونقیں بحال کرنے کیلئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا مہمانان خصوصی حاجی سید نور اکبر اور سید بشارت حسین میاں نے فائنل میچ جیتنے والے ٹیم اور دوسری نمبر پر آنے والے ٹیم کے کپتانوں اور ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں