لوئر اورکزئی میں دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے سپاہی جاں بحق

جمعرات 16 جولائی 2020 17:35

اورکزئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2020ء) لوئر اورکزئی میں دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے سپاہی سرور حسین جاں بحق ۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی لوئر اورکزئی محبوب خان نے بتایا کہ گزشتہ روز لوئر اورکزئی کے علاقہ منی خیل میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے دوران سپاہی سرور حسین قوم منی خیل حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

مرحوم سپاہی سرور حسین کی نماز جنازہ میں ڈی ایس پی محبوب خان و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی اورکزئی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مرحوم سپاہی کے قبر پر سلامی پیش کی اور پھول چڑھائے ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں