اپر اورکزئی کے نئے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی دسوار علی نے چارج سنبھال لیا

جمعرات 16 جولائی 2020 17:35

اورکزئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2020ء) اپر اورکزئی کے نئے تبدیل ہونے والے ڈی ایس پی دسوار علی نے چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے غلجو پولیس اسٹیشن اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپر اورکزئی کے علاقہ غلجو ہیڈ کوارٹر میں نئے تبدیل ہونے والے ایس ڈی پی او دسوار علی نے باقاعدہ چارج سنبھال لیا چارج سنبھالنے کے بعد ڈی ایس پی دسوار علی نے غلجو تھانے ڈبوری و دیگر مختلف علاقوں کا دورہ کرکے حالات کا جائز ہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اپر اورکزئی سے جرائم اور منشیات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اپر اورکزئی سب ڈویژن کے قبائل کو عزت اور مرتبہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے والے اہلکاروں کو نہیں بخشا جائے گا غلجو ہیڈکوارٹر آنے پر ایس ایچ او تھانہ غلجو جہانزیب خان نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ او ایچ سی عجب خان و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کی قربانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں