اورکزئی، پارٹی اور غزن جمال کی مخالفت کا سوچ بھی نہیں سکتا، ملک سعید اللہ

بدھ 29 جولائی 2020 22:08

اورکزئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع اورکزئی کاایک اجلاس سینئر نائب صدر ملک ممتاز کے صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل سیکرٹری داور خان سمیت پی ٹی آئی ضلع اورکزئی کابینہ کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف ضلع اورکزئی کے صدر ملک سعید اللہ سے سوال کیاگیاکہ گزشتہ دنوں صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید غزن جمال کے خلاف سابقہ امیدواورں نے جو پریس کانفرنس کیاتھا اس میں جو الزمات لگائے گئے تھے آپ اس میں کیوں موجود تھے، پی ٹی آئی ضلع اورکزئی کے صدر ملک سعید اللہ نے اپنی صفائی میں کابینہ کو بتایاکہ میں پریس کانفرنس میں صرف سابقہ امیدوار اور گرنٹر کے حیثیت سے گیا تھا میں نے پریس کانفرنس میں نہ غزن جمال کے خلاف اور نہ پارٹی کے خلاف کوئی بات کی ہے، میں پارٹی اور غزن جمال کی مخالفت کا سوچ بھی نہیں سکتا، ضلع اورکزئی میں پاکستان تحریک انصاف میں کوئی دھڑا بندی اور نارضگی نہیں ہے اور نہ کسی قسم کے اختلافات ہیں، ایم پی اے غزن جمال کی قیادت میں پی ٹی آئی اورکزئی میں ایک مضبوط جماعت بن گئی ہیں ہم مستقبل میں بھی غزن جمال کی قیادت میں مسائل حل کریں گے۔

(جاری ہے)

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جی ایس داور خان اور سینئر نائب صدر ملک ممتاز نے کہاکہ مخالفین اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ اورکزئی میں تحریک انصاف میں کوئی اختلافات ہیں ہم سب متحد ہیں اور متحد رہیں گے کوئی بھی ہمارے درمیان اختلافات اور دراڑ پیدا نہیں کرسکتا ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں