اورکزئی، مٹی کے تودے تلے دب کرجاںبحق ہونے والی بہنوں کے ورثاء میں امدادی رقم کی فراہمی

بدھ 29 جولائی 2020 22:08

اورکزئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان کے ہمراہ گزشتہ دنوں مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والی تین بہنوں کے گھر کا دورہ کیا، وہاں پر لواحقین سے فاتحہ خوانی کی اور امداد کے مد میں ان کے ورثاء کو تین تین لاکھ روپے کے چیک دیئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چند دن قبل لوئر اورکزئی کے علاقہ کڑی تال میں مٹی کھودنے کے دوران تودہ گرنے سے تین بہنیں جاں بحق ہو گئی تھیں۔ گھر کے افراد اور علاقہ کے مشران نے بروقت معاوضہ دینے پر صوبائی حکومت ڈی سی اورکزئی و دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں