اورکزئی،سینئر صحافی عارف یوسفزئی کے بچوں کی فوتگی پراظہار تعزیت کیلئے تعزیتی اجلاس

جمعرات 30 جولائی 2020 18:30

اورکزئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) سینئر صحافی عارف یوسفزئی کے بچوں کی فوتگی پر ان سے اظہار تعزیت کیلئے ایک تعزیتی اجلاس اورکزئی پریس کلب اور کزئی یونین اف جرنلسٹس اور ہنگو کے صحافیوں کا زیر صدارت صدر اورکزئی پریس کلب صالح دین اورکزئی منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اورکزئی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہید خان اورکزئی ،سید حسن محمود ،خان زمان اورکزئی ،سید عدنان ،فرہان اورکزئی ،انور اورکزئی ،اور ہنگو کے صحافیوں ایثارالحق ،زاھد اللہ بنگش، عصمت اللہ ،محمد اسماعیل سمیت دیگر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تعزیتی اجلاس میں سینئر صحافی عارف یوسفزئی کے بچوں کی ناگہانہ موت پر دکھ اور غم اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں