اورکزئی میںفاٹا انضمام کے بعد ترقیاتی عمل پرغور وخوض کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس

منگل 4 اگست 2020 23:14

اورکزئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) ضلع اورکزئی میںفاٹا انضمام کے بعد ترقیاتی عمل پرغور وخوض کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈپٹی کمشنر اورکزئی واصل خان خٹک کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمانڈنٹ اورکزئی کرنل ذاکر،ڈی پی او اورکزئی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واجد علی خان اور تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو تمام محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکمے کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اوران منصوبوں کی تکمیل میں درپیش ایشوز اورچیلنجز پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

چنانچہ محکمہ صحت ،تعلیم ،ضلعی عدلیہ،سی اینڈ ڈبلیو ،ٹیسکو،محکمہ زراعت، پروبیشن ،پاپولیشن ویلفیئر ،سپورٹس، زکواة، معدنیات ،یوٹیلٹی سٹورز، پاسپورٹ ،آبپاشی، آبنوشی ،لائیو سٹاک، پلاننگ، ٹی ایم ایز، نادرا ،وائلڈ لائف اوردیگر محکموں کے افسران نے اپنے اپنے شعبے میںشروع کردہ ترقیاتی سکیموں کی صورتحال اوردرپیش رکاوٹوں کی تفصیل پیش کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واجد علی خان نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع اورکزئی کی ترقی میںانٹرنیٹ کی عدم موجودگی بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سہولیات کی فراہمی کے لئے 30 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں تاہم پی ٹی سی ایل کی جانب سے ابھی تک مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کاانتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کے بعد پاسپورٹ ،شناختی کارڈ، انکم سپورٹ پروگرام، تعلیم، صحت اور تمام دیگر محکموں کی خدمات براہ راست عوام تک پہنچیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ترقیاتی پروگرام جلد مکمل کرنے کے لئے دن رات کام کریں تاکہ ضلع اورکزئی کے عوام بھی دیگر اضلاع کی طرح جدید دورکی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں