لینڈ اونرز ایسو سی ایشن اور ٹیچر ایسو سی ایشن کا اورکزئی ایجوکیشن دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 19 اگست 2020 17:05

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) ضلع اورکزئی لینڈ اونرز ایسو سی ایشن اور ٹیچر ایسو سی ایشن کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نہ ہونے اور منظور شدہ 616پوسٹوں پر بھرتیاں نہ ہونے کے خلاف اورکزئی ایجوکیشن دفتر کے سامنے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیاگیا یکم ستمبر سے پہلے پہلے ڈی ای او کو تعینا ت کیاجائے یا ان کے اختیارات ڈ ی ڈی او کو دیاجائے یا کوہاٹ ضلع کے ڈی ای او کو ڈول چار دیا جائے تاکہ یکم ستمبر سے پہلے پہلے بھرتیاں ممکن ہو سکے اور ضلع اورکزئی اساتذہ کا ٹرانسفر اور پوسٹنگ کا مسئلہ حل ہو جائے اور محکمہ تعلیم کے تمام ہوا میں لٹکے ہوئے مسائل حل ہو جائیں اگر ہمارے ان مطالبات کو نہیں مانا گیا تو ہم سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار حاجی عبدالمالک ،ملک سید حبیب ،ملک نور جعف ،ملک جاوید ،ملک خوشحال خان ضلع اورکزئی ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی فیروز خان کی قیادت میں ضلع اورکزئی کے ایجوکیشن دفتر کے سامنے اساتذہ لینڈ اونر ملکان اور کلاس فور ملازمین کے مشترکہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے کہاکہ گزشتہ چار ماہ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ضلع اورکزئی سخت بیمار ہے جوکہ دفتر انے کے قابل نہیں اس کی جگہ پر ابھی تک کسی کونہ قائم مقام ڈی ای او بنایاگیاہے اور نہ کسی کو اختیارات دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اورکزئی افس میں ڈی ڈی او سیف اللہ خان ہے مگر ان کے پاس بھی دستخط کرنے یا دیگر امور نمٹانے کے اختیارات نہیں ہے جس کی وجہ سے جنوری 2020میں منظور شدہ 616نئی پوسٹو ں پر بھرتیاں نہیں ہو رہی اس کے ساتھ ساتھ ضلع اورکزئی میں اساتذہ کے ٹرانسفر پوسٹنگ کا سلسلہ بھی بند ہے اور محکمہ ایجوکیشن سے منسلک تمام مسائل ہوا میں لٹکے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دیگر ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پہلی ہی تمام منظور شدہ پوسٹوں کی بھرتیاں ہو چکی ہیں بدقسمتی سے ڈی ای او نہ ہونے کی وجہ سے ضلع اورکزئی میں بھرتیاں نہیں ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں