اورکزئی ادبی جرگہ کے انتخابات 30اگست کو ہو نگے

بدھ 19 اگست 2020 17:05

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) اورکزئی ادبی جرگہ کے انتخابات 30اگست کو ہو نگے اس حوالے سے اورکزئی ادبی جرگہ کے دفتر سید حبیب مارکیٹ ہنگو سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اورکزئی ادبی جرگہ رجسٹرڈ کے اتنخابات 30اگست 2020صبح دس بجے ادبی جرگہ کے دفتر سید حبیب مارکیٹ میں ہونگے انتخابات میں صرف رجسٹرڈ ممبران ہی ووٹ دینے کے اہل ہونگے ہر عہدے کیلئے انتخابات میں حصہ لے سکتاہے کاغذات نامزدگی 27اگست 2020تک افس سیکرٹری ریاض محسن سے حاصل کئے جا سکتے ہیں کاغذات نامزدگی حاصل کرتے وقت 5سو روپے فیس جمع کرنا لازم ہوگی فیس جمع نہ کرنے والے امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل نہیں ہونگے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں