محرم الحرام کے حوالے سے اورکزئی پولیس نے فل پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

بدھ 19 اگست 2020 17:05

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) محرم الحرام کے حوالے سے اورکزئی پولیس نے فل پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دیاہے ضلع بھر کے داخلی او خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں تمام داخلی اور خارجی راستوں اور امام بارگاہوں کے چاروں اطراف میں سپیشل سنیپ سکواڈ اور اضافی نفری تعینات کی گئی ہیں موٹر سائیکل کے ڈبل سواری اسلحہ کے نمائش ،اور اشعال انگیز تقاریروں پر مکمل پابندی ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ار ار ایف سکواڈ اور بم ڈسپوزل سکوا ڈ کے دستے ڈیوٹی سرانجام دیں گے ٹریفک کے روانی کو برقراررکھنے کیلئے سپیشل روٹس مقررر کردئے گئے ہیں جس پر ٹریفک پولیس وارڈن ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے اورکزئی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہال میں محرم الحرام کے حوالے سے پولیس افسران کے اعلی سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایس ڈی پی او لوئر اورکزئی محبوب خان ،ایس ڈی پی او اپر اورکزئی دسوار علی ، ڈی ایس پی لیگل سکندر حسین تمام ایس ایچ اوز اور تمام چوکیوں کے انچارج نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں