اورکزئی، محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کے دو بڑے منصوبے ناکام، بڑی مقدار میں اسلحہ بارود برآمد

پیر 31 اگست 2020 16:47

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2020ء) محرم الحرام کے دوران لوئر اورکزئی میں تخریب کاری کے دو بڑے منصوبے ناکام، بڑی مقدار میں اسلحہ بارود برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے لوئر اورکزئی کلایہ ڈی ایس پی آفس میں پریس کانفرنس کے دوران برآمد کیا گیا اسلحہ میڈیا کو دکھاتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع پر فیروز خیل پہاڑی میںڈی ایس پی لوئر اورکزئی محبوب خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا۔

برآمد کئے گئے اسلحے میں 6مارٹر گولے اورایک اینٹی ایئرکرافٹ مشین گن جو بااکل تازہ اور چالو حالت میں تھا برآمد کرلئے گئے جبکہ ایک دن قبل ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میدان سے براستہ اورکزئی کارتوس اور بارود سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، ڈی ایس پی محبوب خان نے چمن جنہ کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے 17سو کارتوس اور تین پیکٹ بارود برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نثار احمد خان نے کہا کہ اس برآمد کئے گئے اسلحے اور بارود سے ضلع اورکزئی سمیت کہیں بھی نویں اور دسویں محرم الحرام کو تخریب کاری ہو سکتی تھی۔ ڈی پی او نثار احمد خان نے ڈی ایس پی محبوب خان اور ان کے ٹیم کو شاباش دی اور انعامات سے بھی نوازا ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں