ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع اورکزئی کی عدالت نے دو منشیات سمگلروں کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنا دی

جمعرات 3 ستمبر 2020 17:25

اورکزئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2020ء) فاٹا انضمام کے بعد پہلی بار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع اورکزئی کی عدالت نے دو منشیات سمگلروں کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنا دی سات ضم شدہ قبائلی اضلاع میں قبائلی ضلع اورکزئی میں یہ پہلی سزا سنائی گئی ہے سزا پانے والے دونوں مجرما کو بنوں جیل منتقل کر دیا گیا ہے یہ اورکزئی پولیس کی اچھی تفتیش اور اچھی کارکردگی کا نتیجہ ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے بتایا کہ لوئر اورکزئی میں 19-5-2020کو دو افراد گل شاد ولد علی بادشاہ دوا گل ولد گل رحیم کو چرس سمگل کرتے وقت گرفتار کیا گیا تھا جن سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی تھی دونوں کے خلاف لوئر اورکزئی کلایہ پولیس تھانے میں منشیات ایکٹ 9D/CNSAکے تحت مقدمے درج کئے گئے تھے جس کے بعد گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع اورکزئی نے دونوں منشیات سمگلروں کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنا دی ڈی پی او نثار احمد خان نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد پہلی بار کسی ضم شدہ قبائلی اضلاع میں منشیات کے کاروبار اور سمگلنگ میں ملوث افراد کو عدالت نے سزا سنائی ہے انہوں نے کہا کہ یہ لوئر اورکزئی پولیس کی اچھی تفتیش اور اچھی کارکردگی کا نتیجہ ہے ڈی پی او نثار احمد خان نے کہا کہ سزاپانے والے دونوں قیدیوں کو بنوں جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں