اورکزئی ادبی جرگہ کے انتخابات ، حاجی داد محمد اورکزئی صدر اور انجان اورکزئی سیکرٹری جنرل منتخب

پیر 7 ستمبر 2020 21:19

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2020ء) اورکزئی ادبی جرگہ کے انتخابات مکمل، حاجی داد محمد اورکزئی صدر اور انجان اورکزئی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے اورکزئی ادبی جرگہ کی کابینہ کے انتخابات جرگہ کے دفتر سیدحبیب مارکیٹ سمانہ روڈ ہنگو میں غیر جانبدار الیکشن کمیٹی کی نگرانی میں ہوئے الیکشن کمیٹی میں ہنگو کے سینئر صحافی اسرار اورکزئی، اورکزئی میڈیا کے سینئر صحافی ملک خان زمان اورکزئی اور سچ ٹی وی کے رپورٹر عصمت اللہ عصمت شامل تھی- صدارت کیلئے صرف حاجی داد محمد اورکزئی نے کاغذات جمع کئے تھے ان کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار نہیں تھا اس لیے وہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے صرف انجان اورکزئی نے کاغذات جمع کئے تھے ان کے مقابلے میں بھی کوئی دوسرا امیدوار نہیں تھا اس طرح وہ بھی بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے کابینہ کے دیگر عہدیداروں کا انتخاب باہمی مشاورت سے کیا گیا جس میں صدرحاجی داد محمد اورکزئی سینئر نائب صدرحاجی جمعہ گل گل اورکزئی نائب صدرحاجی حیدر حسن خاکسار جنرل سیکرٹری: ظاہر جان انجان اورکزئی متاثرڈپٹی جنرل سیکرٹری: غلام حبیب سحر اورکزئی جوائنٹ سیکرٹری: محمد سعید پروانہ فنانس سیکرٹری حافظ محمد سلطان ، سیکرٹری اطلاعات: ملک انور اورکزئی رابطہ سیکرٹری: صالح دین شائق اورکزئی سیکرٹری تعلیم و ثقافت: اسد اللہ اظہار لیگل ایڈوائزر قانونی مشیر: شاہین محمد ایڈوکیٹ سیکرٹری خارجہ: محمد کامل بیتاب اورکزئی سیکرٹری سوشل میڈیا: غازی منصور اورکزئی آفس سیکرٹری: ریاض گل محسن اورکزئی چیئرمین سید قدرت اللہ جیلانی اورکزئی سرپرست اعلیسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر جی جی جمال مقرر کئے گئے ۔

(جاری ہے)

*** 07-09-20/--151 #h# ۵اورکزئی،دو دن کے اندر اندر واپڈا ہمارے بجلی بحال کریں، بجلی سے معذور شخص کے بیٹے کو نوکری دی جائے،مقررین ۳ گزشتہ 14دن سے واپڈا اہلکاروں نے جان بوجھ کر سنٹرل اورکزئی چھپر مشتی کی بجلی کاٹی ہے جو ہمارے ساتھ ظلم ہے _ بجلی کو جلد از جلد بحال نہیں کیاگیا تو ہم وزیر اعلی ہاوس کے سامنے پشاور میں احتجاجی مظاہرے کے ساتھ ساتھ احتجاجی کیمپ بھی لگائیں گے، بجلی کاٹنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب #/h# اورکزئی( آن لائن)دو دن کے اندر اندر واپڈا ہمارے بجلی بحال کریں بجلی سے معذور شخص کے بیٹے کو نوکری دی جائے گزشتہ 14دن سے واپڈا اہلکاروں نے جان بوجھ کر سنٹرل اورکزئی چھپر مشتی کی بجلی کاٹی ہے جوکہ ہمارے ساتھ ظلم ہے اگر بجلی کو جلد از جلد بحال نہیں کیاگیا تو ہم وزیر اعلی ہاوس کے سامنے پشاور میں احتجاجی مظاہرے کے ساتھ ساتھ احتجاجی کیمپ بھی لگائیں گے ان خیالات کا ظہار سنٹرل اورکزئی چھپرمشتی یوتھ کمیٹی کے محمد نواز اورکزئی ،ملک خان زمان اورکزئی ،ملک ایاز ،پاکستان تحریک انصاف اورکزئی کے صدر ملک سعید اللہ،پی ٹی ائی کے ضلعی رہنما ء حاجی جوہر عباس ، نجیب اورکزئی و دیگر نے بجلی کاٹنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی مظاہرے میں سنٹرل اورکزئی چھپر مشتی کے مشران ملکان اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرے کے دوران انہوںنے واپڈا کے خلاف چھپر مشتی میں احتجاجی کیمپ بھی لگایا مظاہرین نے کہاکہ ہمارے منتخب عوامی نمائندے ایم پی اے ایم این اے اور سینٹر ہمارے اس حل طلب مسئلے کو توجہ نہیں دے رہے ہیں انہوںنے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ لینے کے بعد یہ عوامی نمائندگا ن ضلع اورکزئی میں دلچسپی نہیں رکھتے ہمارا یہ مسئلہ 4,5سالوں سے چلا آرہاہے مظاہرین نے کہاکہ پانچ محرم الحرام یعنی 25اگست سے تاحال ہماری سنٹرل اورکزئی چھپر مشتی کی بجلی واپڈا اہلکاروں نے جان بوجھ کر کاٹی ہے گزشتہ 14دنوں سے ہم بغیر بجلی کے شدید گرمی میں زندگی بسر کررہے ہیں صوبائی حکومت اور واپڈا ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ فاٹا انضمام کے بعد ثمرات ملنے کے بجائے ہمیں خوار و ذلیل کیاجاررہاہے بجلی ہمارا بنیادی حق ہم اس سے محروم ہیں اگر ہم اپنا حق مانگتے ہیں تو ہمارے خلاف ناجائز ایف ائی ار کاٹی جاتی ہیں حکومت ضلعی انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندوں کو ہمار ے اس حل طلب مسئلے کا بخوبی علم ہے مگر اس کے باوجود توجہ نہیں دے رہے ہیں مظاہرین نے کہاکہ بجلی سے زخمی اور معذور شخص خاور خا ن کو امدادی پیکج دیاجائے اور ان کے بیٹے کو سرکاری نوکری دی جائے بجلی کاٹنے میں ملوث واپڈا اہلکاروں کو گرفتارکرکے ان کو سزا دی جائے پورے وولٹیج کے ساتھ موجود بجلی لائن کو مستقل بحال کیاجائے اگر ہمارے ان مطالبات کو تسلیم نہیں کیاگیا تو ہم مجبورا ڈی سی دفتر ضلع اورکزئی وزیر اعلی ہاو س پشاور کے سامنے احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ احتجاجی کیمپ بھی لگائیں گے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں