اورکزئی میں چہلم امام حسین کے علم و ذولجناح کے ماتمی جلوس خیریت سے اختتام پذیر

جمعرات 8 اکتوبر 2020 17:15

اورکزئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2020ء) : قبائلی ضلع اورکزئی میں چہلم امام حسین ? کے علم و ذولجناح کے ماتمی جلوس خیریت سے اختتام پذیر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔لوئر اورکزئی میں چہلم امام حسین? اور شہدائے کربلا کی یاد میں علم و ذولجناح و ماتمی جلوس عباس علمدار زیارت سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قومی ومرکزی امام بارگاہ پاس کلے میں اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

جلوس میں شریک عزاداروں نے خوب سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا علمائے کرام اور ذاکرین نے بھی واقعہ کربلا پر تفصیل سے روشنی ڈالی اسی طرح لوئر اورکزئی کے مختلف علاقوں انڈخیل سپائے ستر سام کریز کلایا میں بھی حضرت امام حسین? اور شہدائے کربلا کے یاد میں عالم و ذولجناح و ماتمی جلوس نکالے گئے جوکہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے کلایا کریز انڈخیل اور سپائے کے مرکزی امام بارگاہوں میں خیریت سے اختتام پذیر ہو گئے علمائے کرام اور ذاکرین نے شہدائے کربلا کے قربانیوں اور واقعہ کربلا پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں