اورکزئی: پی ٹی ائی بلند خیل کے صدر ملک اصف کے قتل میں ملوث 6دہشت گرد گرفتار ، قبضے سے خود کار اسلحے سمیت فوجی وردیاں برآمد

جمعہ 8 جنوری 2021 20:50

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2021ء) اپر اورکزئی کے علاقہ بلند خیل میں پی ٹی ائی بلند خیل کے صدر ملک اصف کے قتل میں ملوث 6دہشت گرد گرفتار ان کے قبضے سے خود کار اسلحے سمیت فوجی وردیاں برآمد اس حوالے سے سیکیورٹی زرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ دنوں اپر اورکزئی کے علاقہ بلند خیل میں نامعلوم دہشت گردوں نے پی ٹی ائی بلند خیل کے صدر ملک اصف شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کیاتھا اس کے بعد ٹل سکاوٹس اور اورکزئی پولیس نے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے سر چ اپریشن شروع کیاتھا جس کے نتیجے میں گزشتہ روز اورکزئی پولیس اور ٹل سکاوٹس نے مشترکہ کاروائی کے دوران ملک اصف شاہ کے قتل میں ملوث 6دہشت گردوں کو گرفتارکردیا گرفتاری دہشت گردوں سے ائس ایک عدد پستول ایک عدد الٹو موٹر کارنمبر بی اے 2006 سمیت 8عدد ہینڈ گرنیڈ کلاشنکوف اور متعدد سرکاری وردیاں برآمد کرلئے گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں