اورکزئی: 11جنوری سے 15جنوری تک پانچ روزہ پولیو مہم چلائی جائیگی

جمعہ 8 جنوری 2021 20:50

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2021ء) ضلع اورکزئی میں 11جنوری سے 15جنوری تک پانچ روزہ پولیو مہم چلائی جائیگی جس میں 41ہزار 884پانچ سال سے کم عمر کے بچوںکو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے مہم کوکامیاب بنانے کیلئے 225ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اورکزئی قبائل پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں پولیو مہم سے اپنے مسائل کو منسلک نہ کریں یہ اپ کی بچوں کی مستقبل اور زندگی کا سوال ہے ضلع اورکزئی میں 2014سے ایک بھی پولیو کیس نہیں ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی محمد خالد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم اللہ خان اور صوبائی وزیر ایکسائز و نارکاٹکس سید غزن جما ل نے ضلع اورکزئی میں پانچ روزہ پولیو مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ان سٹاف افیسر ڈسٹرکٹ اورکزئی ڈاکٹر نور اللہ پی ای او ڈاکٹر فواد علی فوکل پرسن نعیم خان ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد عمر کے علاوہ صحافیوں اور اورکزئی قبائل نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوںنے کہاکہ اس بار پولیو کے مہم میں پولیو کے ویکسئین صرف ایک دن میں استعمال ہوگی دوسرے دن کیلئے ایک دن پورانا ویکسئین استعمال نہیں کیاجائیگا پولیو کے قطروں میں کوئی مضر اثرات نہیں ہے والدین اس مہم میں پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں پولیو مہم کو اپنے دیگر ترقیاتی مطالبوں کے ساتھ منسلک نہ کریں یہ اپ کے بچوں کے مستقبل اور زندگی کا سوال ہے انہوںنے کہاکہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ٹوٹل 225ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں موبائل ٹیمیں 183 فیکسڈ ٹیمں 39اور تین ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ اس مہم کے دوران 41ہزار 884پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے 4ہزار 398چھ مال سے 11ماہ کے بچوں کو وٹامن اے کے سب کپسول دئے جائیں گے جبکہ 35ہزار 183گیار ہ ماہ سے 59ماہ تک بچوں کو وٹامن اے کے سرخ کپسول دئے جائیں گے ہمارے پاس ضلع اورکزئی میں ٹوٹل 46یونین کونسل ہیں جس کیلئے 46یوسی میڈیکل افیسرز ہیں ٹوٹل ایریا56ہیں ار 56ایریا انچارج ہیں انہوںنے کہاکہ پولیو مہم کو ہر صورت میں کامیاب بناناہے اس دوران غفلت برتنے والوں کو نہیں بخشاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں