اورکزئی: جنوری 2021سے حکومت کی جانب سے قومی خوشحالی سروے کا اغاز

جمعرات جنوری 20:43

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) ضلع اورکزئی میں جنوری 2021سے حکومت کی جانب سے قومی خوشحالی سروے کا اغاز ہو چکاہے جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ ساتھ دیگر سرکاری پروگرامات کیلئے اپ کے اہلیت کو چیک کیاجائیگا اس سروے سے ضلع اورکزئی کے غریب عوام مستفید ہونگے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ضلع اورکزئی غیور حسین نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ ضلع اورکزئی کے عوام اپنے پاوں پر کھڑے ہو اس لئے انہوںنے پہلے وسیلہ حق اور وسیلہ تعلیم پروگرام شروع کیا اور اب ضلع اورکزئی کے غریب اور مستحق افراد کے امداد کیلئے جنوری 2021سے قومی خوشحال سروے کا اغا ز ہو چکا ہے جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر سرکاری پروگرام اور امداد کیلئے اورکزئی کے غریب عوام کے اہلیت کو چیک کیاجائیگا انہوںنے تمام ضلع اورکزئی قبائل سے اپیل کی کہ وہ اس سروے ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ اورکزئی قبائل دیگر پروگرامات سے بھی مستفید ہو جائے جوکہ حکومت کی طرف سے ایک احسن اقدام ہے اس موقع کو ضائع نہ کریں حکومت ضم شدہ قبائل اضلاع کے مستحقین کو اپنے پاوں پر کھڑ ا ہونا چاہتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments