اورکزئی:وزیرستان میں تھری جی فور جی کھولنے کے ساتھ ساتھ دیگر قبائلی اضلاع میں بھی تھری جی فور جی سروس کھولنے کا اعلان

جمعرات 21 جنوری 2021 20:43

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) وزیرستان میں تھری جی فور جی کھولنے کے ساتھ ساتھ دیگر قبائلی اضلاع میں بھی تھری جی فور جی سروس کھولنے کا اعلان کیاجائے تمام قبائلی اضلاع میں اس وقت امن قائم ان قبائل کو تھری جی فورجی سروس اور نیٹ سے محروم رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے ان خیالات کااظہار اورکزئی قبائل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںںے کہاکہ گزشتہ دن وزیر اعظم عمران خان نے وزیرستان دورے کے موقع پر تھری جی فورجی سروس کھولنے کا اعلان کیاجوکہ خوش ائند امر ہے مگر دیگر قبائلی اضلاع کو نظر انداز کرنا ہمارے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے وزیر ستان کے برعکس دیگر قبائلی اضلاع میں مکمل اور دیر پا امن قائم ہیں اس کے باوجو قبائلی اضلاع میں تھری جی فورجی سروس شروع نہ کرنا ان کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے ان قبائل کو اس جدید دور میں بھی پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کے مترادف ہیں ضلع اورکزئی کے اپر سب ڈویژن تحصیل اسماعیل زئی غلجو میں اس جدید دور میں نہ لینڈ لائن نہ موبائل غ*اور نہ دیگر نیٹ سسٹم ہیں جس کی وجہ سے ان قبائل کا ملک کی دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہے جبکہ لوئر اورکزئی سنٹرل اورکزئی اور اپر اورکزئی کے بعض علاقوں میں موبائل نیٹ ورک تو کام کرتاہیں مگر تھری جی اور فورجی سروس نہ ہونے کی وجہ سے جہاں قبائلی طلباء ان لائن کلاسز لینے سے محروم ہیں وہاں پر تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیاں بھی معطل ہیں نیٹ اور تھری جی اور فورجی سروس نہ ہونے کی وجہ سے ضلع اورکزئی میں نہ بینک نہ نادرا افس نہ پاسپورٹ افس نہ پریس اور دیگر دفاتر کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ علاقے مکمل طور پر دنیا سے کٹ چکے ہیں اور اس جدید دور میں بھی نیٹ جیسے بنیادی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث ضلع اورکزئی ترقی کے بجائے پستی کی طرف گامزن ہے ضلع اورکزئی کے سماجی حلقوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں