اوررکزئی میں دہشت کردگی کا منصوبہ ناکام ،ضلع ایک بڑی تباہی سے بچ گیا

سی ٹی ڈی پولیس اور اورکزئی سکاوٹس کے مشترکہ کاروائی، زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

جمعہ 26 مارچ 2021 19:59

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2021ء) قبائلی ضلع اوررکزئی میں سیکورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت کردگی کا منصوبہ ناکام بنالیا اس طرح ضلع ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔

(جاری ہے)

لوئر اورکزئی میں سی ٹی ڈی پولیس اور اورکزئی سکاوٹس کے مشترکہ کاروائی زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا ، اسلحہ کسی ممکنہ تخریب کاری کیلئے استعمال ہوسکتاتھا اس حوالے سے سیکورٹی زرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ انٹیلی جنس اطلاعات کے بنیاد پر لوئر اورکزئی اتمان خیل کے علاقے کندو کلے میں ایک مکان میں زمین کے اندر چھپایاگیا بڑی مقدار میں اسلحہ و کارتوس دستی بم برآمد کئے گئے زرائع کے مطابق یہ اسلحے کا ذخیرہ داعش نے کسی بڑی تخریب کاری کے غرض سے چھپایا تھا مگر سی ٹی ڈی پولیس اور 233ونگ اورکزئی سکاوٹس کے مشترکہ کاروائی کے دوران اسلحے کا ذخیرہ برآمد کیاگیا برامد کئے گئے اسلحے میں ایک ہیوی مشین گن دو ہیوی مشین گن کے میگزین ،815ہیوی مشین گن کے گولے ،12.7کے 169کارتوس ، 21عدد مختلف میڈ کے دستی بم ،3عدد فیوز ،7عدد 81اور 155ایم ایم مارٹر گولے ،دو عدد 106ار ار کارتوس ،دو عدد وائرلس سیٹ برامد کرلئے گئے سیکیورٹی زرائع کے مطابق یہ اسلحہ داعش نے چھپایا تھا جس سے کسی بھی وقت بڑی تخریب کاری ہو سکتی تھی مگر سیکیورٹی اداروں نے اس بڑے تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بنایا،

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں