اورکزئی ، اسرائیل کے خلاف اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے نماز جمعہ کے بعد ریلیاں و احتجاج

جمعہ 21 مئی 2021 22:27

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2021ء) ضلع اورکزئی میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے لوئر اورکزئی کلایا اپر اورکزئی ڈبوری تحصیل اسماعیل زئی غلجو سنٹرل اورکزئی مشتی میلہ میں نماز جمعہ کے بعد ریلیاں نکالی گئی اور اجتماعات کئے گئے اپر اورکزئی ڈبوری میں مولانا محمد عادل کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا لوئر اورکزئی کلایہ میں مولانا سید مرتضی عابدی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا سنٹرل اورکزئی مشتی میلہ میں مفتی حشمت کی قیادت میں مظاہرہ ہوا اور تحصیل اسماعیل زئی غلجو میں مولانا محمد عالم کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ہزارو ںافراد نے شرکت کی جمعہ کے خطبات اور احتجاجی مظاہروں سے مقررین نے کہاکہ ہم ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی 3ہیں بیت المقدس اور مسجد اقصی امتم مسلمہ کا قبلہ اول ہے جس کو ہم کسی بھی صورت میں اسرائیل جیسے ناجائز حکومت کو نہیں دے سکتے ہیں اس اسرائیلی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ اور دیگر مغربی ممالک کی خاموشی معنی خیز ہے اقوام متحدہ کے قرادادو ں کے مطابق فلسطین کا مسئلہ حل کیاجائے ایک لمبی عرصے سے فلسیطینی بہن بھائی اسرائیلی مظالم کے شکار ہیں انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ یہودیوں اور اسرائیل کے مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں