اورکزئی، گھر کو دن دیہاڑے نذر آتش کئے واقعہ میں ملوث 19ملزمان کو سزا سنادی گئی

جمعہ 28 مئی 2021 23:55

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2021ء) ضلع اورکزئی کی ایک سول عدالت نے ایک گھر کو دن دیہاڑے نذر آتش کئے واقعہ میں ملوث 19ملزمان کو سزا سنائی۔اور ضلع اورکزئی میں عرصہ دراز سے جاری گھروں کو نذر آتش کرانے کی واقعات کا خاتمہ ہوگا۔اورکزئی کے عوام نے عدالت کی اس فیصلے کو ضلع کی غریب عوام کے لئے نیک شگوں قرار دیا۔ ڈسڑکٹ پولیس آفسر نثار احمد خان نے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اپریل میں اورکزئی ضلع کے کلایہ تحصیل کے علا قہ چھپر مشتی کے ناری کلی کے مقام پر محمد اخلاق ولد یار باد شیر کے گھر کو آگ لگائی ۔

(جاری ہے)

جس سے گھر مکمل طورپر جل گیا۔ اور جس میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا جسکے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا۔ جس حاجی محمد آیاز،ملک سیدحبیب،ملک خان زمان ملک محبوب،ملک میر بادشاہ ،ساجد،،سید جنان،عادل،امجد،رحمت اللہ۔عبدالحکم ،احسان اللہ۔ وغیرہ ملزمان کے خلاف دفعہ ppc427.436.452.148.149 درج کیا گیا۔ جس پر جوڈیشنل مجسٹریٹ سول جج اورکزئی 19ملزمان کو 15.15سال قید اور فی کس 60ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ،جبکہ ملزمان کو فوری طورپر بنوں جیل منتقیل کیا گیا ۔ عوامی حلقوں نے عدالت کے اس فیصلے کو ضلع اورکزئی عوام کے لئے نیک شگون قرار دیا۔

اورکزئی ایجنسی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments